پاکستان ہاکی فیڈریشن پر تنقید کرنے والے ہاکی کی ترقی کیلئے پلان دیں، اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے،شہباز سینئر

پیر اپریل 18:45

پاکستان ہاکی فیڈریشن پر تنقید کرنے والے ہاکی کی ترقی کیلئے پلان دیں، ..
لاہور۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) پاکستان ہاکی ٖفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہباز سینئر نے سابق اولمپئنز کی پی ایچ ایف عہدیدران کے خلاف پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے اکثر سابق اولمپئنز وہی ہیں جنہوں نے 2 سال فیڈریشن میں کام کیا اور ہاکی فیڈریشن میں بری کارکردگی پر انہیں عہدوں سے ہٹایا گیا۔

شہباز سینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ہاکی اس وقت بارہویں نمبر پر ہے، میری جگہ 10 سیکرٹری جنرل، 20 کوچز آ جائیں تو بھی پاکستان اتنی جلدی ہاکی چیمپئن نہیں بن سکتا۔ شہباز سینئر نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خلوص نیت سے ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں تاہم ہاکی کے کھیل کو راتوں رات ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، ہماری نیت صاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایچ ایف پر تنقید کرنے والے ہاکی کی ترقی کے لئے پلان دیںہم اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے ۔شہباز سینئر نے کہاکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ہماری ٹیم باہر نہیں جارہی تاہم کوشش کرکے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ا زبکستان کی ہاکی ٹیم سولہ اپریل کو لاہور پہنچ رہی ہے ۔چودہ روزہ دورے میں مہمان ٹیم قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ کے ساتھ چھ میچز کھیلے گی ۔

ڈویلپمنٹ اسکوا ڈ کی تیاری کے لئے پانچ ٹیمیں بناکر تیرہ اپریل سے گوجرہ میں لیگ شروع ہورہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ مل سکے گا۔ شہبا ز سینئر نے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد ٹاپ کلاس ٹیموں کے مابین فلڈ لائٹس ٹورنامنٹ کروائیں گے اور اس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہوں گے ۔شہباز سینئر نے کہاکہ نوجوانوں میں ہاکی مقبول نہیں رہی ۔ہاکی کو مقبول بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2019 - 18:45:51

Your Thoughts and Comments