کرکٹر ناصر جمشید کے لیے خوشخبری آگئی

لاہور ہائیکورٹ کا ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 اپریل 2019 15:15

کرکٹر ناصر جمشید کے لیے خوشخبری آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں نام شامل کر کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا۔ وکیل ایف آئی اے نے دلائل میں کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے، ناصر جمشید کی کوئی انکوائری ایف آئی اے کے پاس زیرالتواءنہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 3 رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 09/04/2019 - 15:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :