یو اے ای کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، روہان مصطفیٰ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

منگل 9 اپریل 2019 16:06

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) امارات کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان روہان مصطفیٰ کی پابندی کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امارات کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر روہان سمیت دیگر دو کھلاڑیوں پر آٹھ، آٹھ ہفتوں کی پابندی عائد کی تھی۔ یو اے ای اور زمبابوے کے درمیان چار ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج) بدھ سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان محمد نوید، روہان مصطفیٰ، اشفاق احمد، شیمان انور، محمد عثمان، رضوان، چراغ سوری، محمد بوتا، غلام شبیر، سلطان احمد، عمران حیدر، عامر حیات، ظہور خان اور قدیر احمد پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 09/04/2019 - 16:06:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :