میونخ کے کرکٹ کلب سی سی بی کے صدر شارق جاوید نے کلب ایم ایل سی سی کی اختر جہان خان کے ساتھ مل کہ خواتین کے لیے تفریح کا موقع فراہم کرتے ہوئے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیاجس میں پاکستانی اور بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا

اس موقع پر نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹورنامنٹ میں کوئی فیس نہیں لی گئی۔ کرکٹ مقابلوں میں 22 خواتین کھیلاڑیوں اورطالبات نے حصہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 اپریل 2019 19:50

میونخ کے کرکٹ کلب سی سی بی کے صدر شارق جاوید نے کلب ایم ایل سی سی کی اختر جہان خان کے ساتھ مل کہ خواتین کے لیے تفریح کا موقع فراہم کرتے ہوئے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیاجس میں پاکستانی اور بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) میونخ کے کرکٹ کلب سی سی بی کے صدر شارق جاوید نے کلب ایم ایل سی سی کی اختر جہان خان کے ساتھ مل کہ خواتین کے لیے تفریح کا موقع فراہم کرتے ہوئے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی اور بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔

اس موقع پر نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹورنامنٹ میں کوئی فیس نہیں لی گئی۔

کرکٹ مقابلوں میں 22 خواتین کھیلاڑیوں اورطالبات نے حصہ لیا۔ ٹیم ایم ایل سی سی نے سی سی بی ٹیم کو شکست دیکر پہلے ٹورنامنٹ کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ لیا۔

ٹورنمنٹ جتنے کی خوشی میں ایم۔

(جاری ہے)

ایل سی سی کلب کے کھلاڑیوں نے ٹرائی اُٹھاتے ھوئے نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا ٹورنمنٹ مین خواتین کی چارٹیموں نے حصہ لیا سات میچز کھیلے گئے ہر میچ پانچ پانچ اوور پر مشتمل رہا جبکہ ہر ٹیم میں پانچ خواتین کھلاڑی شامل تھے ٹنس بال ٹورنامنٹ میں خواتین نے بھر پور انداز میں حصہ لیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر خواتین کھیلاڑیوں میں ڈاکٹر فاطمہ عباسی نے انعامات تقسیم کئے۔



اختتامی تقریب میں پاکستان اور بھارتی کمیونٹیز اور خواتین کھیلاڑیوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ ایشیائی کمیونٹی اور طالبات نے ٹورنمنٹ کے انعقاد کو مثبت سرگرمیوں کاآغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تفریحی پروگرام ہوتے رہنے چاہیے تاکہ خواتین کو ورزش سمیت ذہنی الجھنوں سے سکون میسر آسکے ۔ اس موقع پرشارق جاوید نے کہاکہ ہماری کوشش ھے کہ گرمیوں میں بھر پور طریقے سے خواتین اور بچوں کو تفریحی مواقع فراہم کرے۔
وقت اشاعت : 09/04/2019 - 19:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :