بنوں، جونیئر ہاکی کلب اور وزیر ہاکی کلب کے درمیان فرینڈلی ہاکی میچ پانچ، پانچ گول سے برابر

بدھ 10 اپریل 2019 20:39

بنوں، جونیئر ہاکی کلب اور وزیر ہاکی کلب کے درمیان فرینڈلی ہاکی میچ پانچ، پانچ گول سے برابر
بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں جونیئر ہاکی کلب اور وزیر ہاکی کلب کے درمیان فرینڈلی ہاکی میچ کھیلا گیا جو کہ 5،5 گول سے میچ برابر رہا، اس موقع پر مہمان خصوصی تحصیلدار رزمک سب ڈویژن عنایت اللہ خان اور ملک نصیب اللہ خان وزیر کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا، میچ کے اختتام پر تحصیلدار رزمک عنایت اللہ خان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن مدد کریں گے، ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، ہاکی کھیل میں بنوں کے کھلاڑیوں نے اپنا نام پیدا کیا ہے جس میں مرحوم ہاکی کھلاڑی قاضی محب کا نام سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہاکی یونین کے جنرل سیکرٹری نعیم خان بھی موجود تھے، مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کیلئے نقد 15ہزار روپے کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مسائل کے حل اور حوصلہ افزائی کیلئے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا اعلان بھی کیااور کہا کہ بنوں کے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف سہولیات فراہمی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2019 - 20:39:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :