گیل مونفلس اور جو ویلفرائیڈ سونگا گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 11 اپریل 2019 12:13

گیل مونفلس اور جو ویلفرائیڈ سونگا گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) گیل مونفلس اور جو ویلفرائیڈ سونگا نے گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی گیوڈو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کے ہی جو ویلفرائیڈ سونگا نے انگلینڈ کے کائل ایڈمونڈ کو ٹائی بریک پر 7-6(8-6) اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 11/04/2019 - 12:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :