یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا، یووینٹس اور ایجکس کا میچ 1-1 گول سے برابر

جمعرات 11 اپریل 2019 14:09

یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا، یووینٹس اور ایجکس کا میچ 1-1 گول سے برابر
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ میچز میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 گول سے ہرا دیا، یووینٹس اور ایجکس کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ میچ میں بارسلونا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں شاہ کے اون گول کی بدولت بارسلونا کو یونائیٹڈ کے خلاف برتری ملی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اس کامیابی کے ساتھ بارسلونا نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پہلی رکاوٹ عبور کر لی ہے اور اب اسے سیکنڈ لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

یووینٹس اور ایجکس کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں ایجکس کے نریز نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 11/04/2019 - 14:09:33