بھوپنا اور انگلوٹ کو گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعہ 12 اپریل 2019 15:51

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) انگلینڈ کے ٹینس سٹار انگلوٹ اور انکے بھارتی جوڑی دار بھوپنا پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی گرینڈ پریکس حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

انکو کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے جرگن ملزر اور انکے کروشین جوڑی دار فرانکو نے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریا کے جرگن ملزر اور انکے کروشین جوڑی دار فرانکو نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ٹینس سٹار انگلوٹ اور انکے بھارتی جوڑی دار بھوپنا پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو 6-3، 6-7(2-7) اور 10-7 سے زیر کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 12/04/2019 - 15:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :