پلسکووا کو اپ سیٹ شکست، سویتک اور ہرکوگ سیم سنگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 13 اپریل 2019 17:31

پلسکووا کو اپ سیٹ شکست، سویتک اور ہرکوگ سیم سنگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں
جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) ایگا سویتک اور پولونا ہرکوگ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سیم سنگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، کیرولینا پلسکووا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں پولینڈ کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی ایگا سویتک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پلسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، انہوں نے پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، دوسرے سیمی فائنل میں ہرکوگ نے فیرو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 17:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :