ہمایو ں جیمخانہ میں جونیئر مسٹر سکھر باڈی بلڈنگ چمپئین شپ2019کا انعقاد

ہفتہ 13 اپریل 2019 19:00

ہمایو ں جیمخانہ میں جونیئر مسٹر سکھر باڈی بلڈنگ چمپئین شپ2019کا انعقاد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) سکھر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام ہمایو ں جیمخانہ میں جونئیر مسٹر سکھر باڈی بلڈنگ چمپئین شپ2019کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ،رکن سندھ اسمبلی منور وسان تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں اعجاز بلوچ،سکھر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم ،جنرل سیکریٹری عدیل شیخ و دیگر تھے۔

جونئیر مسٹر سکھر باڈی بلڈنگ چمپئین شپ میں سکھر کے مختلف کلبز کے تن سازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تن سازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکائ سے خوب داد وصول کی ججز کے نتائج کے مطابق جونئیر کلاس اے میں اول محمد رضوان ،دوئم،صفیان ،سوئم آغا فیاض،جبکہ جونئیر کلاس بی میں اول محمد رضا قریشی،محمد ارسلان قریشی،مرید عباس کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

بہترین پوزیشن ہولڈرز تن سازوں کو مہمان گرامی نے شیلڈ اور تحائف تقسیم کئے جبکہ سکھر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ گھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے تن سازوں کی محنت پر انکی حوصلہ افزائی کرنا عبادت سے کم نہیں ہے سکھر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی کاوش پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں سکھر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انکی حوصلہ افزائی کرنے سے نا صرف کھلاڑی صوبائی بلکہ قومی سطح پر سکھر کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 19:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :