انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہفتہ اپریل 19:00

انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) پاکستان بھر میں پی ایف ایف کے تعاون سے انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالباسط کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کے پی کے سات ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں ڈی آئی خان ‘مردان ‘پشاور ‘ملاکنڈ‘ایبٹ آباد ‘کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں ‘ٹورنامنٹ ڈی آئی خان اور پشاور میں منعقد ہوگا‘سولہ پلیئر انڈر 23 ہوںگے 1-1-198 یا اس سے بعد میں پیدا ہونیوالے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتے ہیںٹیم میں چار سینئر کھلاڑی بھی ہوں گے جن کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی‘انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کا کوئی پلیئر شرکت نہیں کرسکتا‘ ٹرائلز کے بعددس سے چودہ اپریل تک کیمپ منعقد ہوگا‘ پندرہ سے انیس تک ٹورنامنٹ پشاور میں ہوگا جس میں چار ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں پشاور ‘ایبٹ آباد ‘مردان اور ملاکنڈ شامل ہیں جبکہ کوہاٹ اور بنوں ڈویژن ڈی آئی خان میں کھیلیں گے ‘چاروں صوبوں سے دو دو جبکہ قبائلی اضلاع‘گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر کی ایک ایک ٹیم کوالیفائی کریگی جو بیس اپریل سے تین مئی تک اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل رائونڈ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پشاور کے میچ طہماس فٹبال سٹیڈیم میں پندرہ اپریل سے شروع ہونگے پہلا میچ ایبٹ آباد اور مردان کی ٹیموں کے درمیان پندرہ اپریل کو دوپہر دو بجے ہوگا دوسرا میچ اسی روز سہ پہر چار بجے پشاور اور ملاکنڈ کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوگا تیسرا میچ سولہ اپریل کو دوپہر دو بجے پشاور اور ایبٹ آباد اور چوتھا میچ اسی روز سہ پہر چار بجے مردان اور ملاکنڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا سترہ اپریل کو دوپہردو بجے ایبٹ آباد کا ٹاکرا ملاکنڈ سے ہوگا جبکہ اسی روز پشاور کا میچ مردان کیساتھ سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا ڈی آئی خان الیون فٹبال گرائونڈ میں پہلا میچ پندرہة اپریل کو سہ پہر چار بجے بنوں اور کوہاٹ ‘دوسرا میچ ڈی آئی خان اور ہارنے والی ٹیم کیساتھ ہوگا جبکہ سترہ اپریل کو ڈی آئی خان اک مقابلہ چوتھے میچ کی ونر ٹیم کیساتھ ساڑھے چار بجے ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/04/2019 - 19:00:52

Your Thoughts and Comments