پاکستان سپرلیگ کے پہلے دو ایڈیشنز میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

کمرشل رائٹس میں بے قاعدگیوںاور فرنچائزز پر کی جانے والی شاہ خرچیوں کی نشاندہی کی گئی

ہفتہ 13 اپریل 2019 22:51

پاکستان سپرلیگ کے پہلے دو ایڈیشنز میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے پہلے دو ایڈیشنز میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو پی ایس ایل کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔پی ایس ایل کے پہلے دو ایڈیشنز کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں بہت سے بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کا ذکر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کمرشل رائٹس میں بے قاعدگیوںاور فرنچائزز پر کی جانے والی شاہ خرچیوں کی نشاندہی کی گئی ۔آڈٹ رپورٹ میں کہاگیا کہ بیقاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے باعث پی سی بی کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔آڈٹ کے حوالے سے کئے گئے اعتراضات پر حکام سے نجی ٹی وی نے وضاحت طلب کی تو ان کا کہناتھاکہ آڈیٹرجنرل پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پرجوابات جمع کرادیئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 22:51:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :