زیادہ مشکل والد بننا ہے یا کوہلی کو گیند کروانا ؟ محمد عامر کا دلچسپ جواب

میر ے اوپر فلم بنے تو اسکے ہیرو شاہد کپور ہونے چاہیئیں: پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 اپریل 2019 13:37

زیادہ مشکل والد بننا ہے یا کوہلی کو گیند کروانا ؟ محمد عامر کا دلچسپ جواب
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اپریل2019ء) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر آج کل ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں تاہم ایک سپورٹس چینل نے ان کا خصوصی انٹرویو کیا جس دوران کھلاڑی سے انتہائی دلچسپ نوعیت کے کئی سوالات کی گئے جن کے محمد عامر نے جوابات دیئے۔ کھلاڑی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق چینل کے نمائندے نے محمد عامر سے سوال کیا کہ ” سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے یا پھر کوہلی کو گیند کروانا ؟ “ محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں “۔

پیسر سے اگلا سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا گانا ہے” جو کہ آج کل آپ کے دماغ پر سوار ہواہے ؟ “ محمد عامر نے یہ سوال سنا تو زیر لب مسکرائے اور ایسا جواب دیدیا کہ شاید سوال پوچھنے والا شخص بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہو گا کیونکہ اب بیوی کے خلاف تو کوئی بھی نہیں جا سکتا، خیر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یار یہ تھوڑا حیران کن ہو گا کیونکہ جو میری اہلیہ ہے اس کے بھائی ظہیر عباس کا نیا گانا آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

“انہوں نے گانا گنگناکر بھی سنایا کہ ” تم سے جدائی کیونکر ہوئی تھی جبکہ محبت دونوں نے کی تھی“۔محمد عامر سے نمائندے نے سوال کیا کہ ”اگر آپ کے بارے میں فلم بنائی جائے تو آپ کا کردار کس اداکار کو نبھانا چاہیے ؟ “ کھلاڑی نے بلا ججھک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” شاہد کپور ‘ ‘ ، عامر کے جواب سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ممکنہ طور پر شاہد کپور ان کے پسندیدہ اداکار ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ کی کونسی فلم دیکھی ہے تو انہوں نے دپیکا پڈوکون کی فلم ”پدماوتی“ کا نام لیا۔
وقت اشاعت : 14/04/2019 - 13:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :