دورہ انگلینڈ، سرفراز احمد” بمشکل “فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب

حسن علی سب سے فٹ کھلاڑی قرار،عماد وسیم کی”سپلی“ آگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 اپریل 2019 12:21

دورہ انگلینڈ، سرفراز احمد” بمشکل “فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل2019ء) ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، کپتان سرفراز احمد”بمشکل“ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے،عماد وسیم ایک بار پھر قسمت آزمائی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس ٹیسٹ کا کم سے کم سکور17.4رکھا ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ، آل راﺅنڈ محمد نواز،فاسٹ باﺅلر محمد عامر،حسن علی ،شاہین شاہ آفریدی ،محمد حسنین اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے، سرفراز احمد اور محمد نواز نے فٹنس ٹیسٹ میں.5 17 ،17.5اور محمد عامر نے 18 سکور کیا۔

حسن علی19سکور کے ساتھ سب سے فٹ کھلاڑی قرار پائے، عماد وسیم محض15سکور حاصل کرسکے اور ایک بار پھر قسمت آزمائی کریں گے،پی سی بی کی جانب سے 17 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائے گا، آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے سکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو لندن روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی جانی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8 مئی کو اوول، گیارہ مئی کو ساﺅتھمپٹن، 14 مئی کو برسٹل، 17 مئی کو ٹرینٹ برج اور 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا اور قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 12:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :