بینوئٹ پیئر نے گرینڈ پریکس حسن ٹو ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا

پیر 15 اپریل 2019 17:19

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) بینوئٹ پیئر نے اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گرینڈ پریکس حسن ٹو ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی پبلو اندوجار کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی پبلو اندوجار کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 17:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :