فیفا اور اے ایف سی پر مشتمل مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن 28 مئی کو پاکستان آئیگا

پیر 15 اپریل 2019 18:58

فیفا اور اے ایف سی پر مشتمل مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن 28 مئی کو پاکستان آئیگا
لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) فٹ بال کی عالمی تنظیموں فیفا اور اے ایف سی کے ممبران پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ مشن 28 مئی کو پاکستان کا دورہ کریگا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر خان نے فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی جس پر پہلے فیفا اور اے ایف سی کا مشترکہ مشن اس مہینے کی 24 تاریخ کو آنا تھا تاہم اعلان کردہ تاریخ منسوخ ہونے کے بعد اب فیفا کی جانب سے مشن 28مئی کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے،فیفا اور اے ایف سی پر مشتمل مشن پاکستان میں فٹ بال فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کے جائزہ سمیت فٹ بال سٹیک ہولڈرزسے ملاقات بھی کریگا، مشترکہ مشن پاکستان سے واپسی پر اپنی رپورٹ فیفا کو جمع کرائیگا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد صدیق شیخ نے فیفا کی جانب سے مشترکہ مشن پاکستان بھیجنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/04/2019 - 18:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :