محمد حفیظ کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی

آل راونڈر پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 15 اپریل 2019 19:27

محمد حفیظ کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2019ء) محمد حفیظ کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی، آل راونڈر پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹرز کے دو روزہ آفیشل فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سوموار کے روز شروع ہوگئے جو منگل کو ختم ہوں گے۔

کوچنگ سٹاف اور میڈیکل پینل کی زیر نگرانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ پیر کے روز جنید خان،شعیب ملک، حسن علی، حسنین،، یاسر شاہ، محمد عابد، رضوان،فخر زمان، محمد حفیظ، شان مسعود، عماد وسیم کا یویو ٹیسٹ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ توجہ پی ایس ایل کے دوران زخمی ہو جانے والے آل راونڈر محمد حفیظ پر رہی۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی 16 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں لگنے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے جبکہ ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم کی ٹریننگ 20اور 21اپریل کو بھی ہوگی۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔ ٹیم دورہ کے دوران پانچ ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ 2 ایک روزہ اور 1 ٹی ٹونٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔ جبکہ بعد ازاں قومی ٹیم 31 مئی سے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 19:27:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :