ملائشیا میں کرکٹ کی پہلی انٹرنیشنل ٹی 20 چیمپئنز سپر لیگ 27 اپریل سے کوالالمپور میں شروع ہوگی

پیر 15 اپریل 2019 20:03

ملائشیا میں کرکٹ کی پہلی انٹرنیشنل ٹی 20 چیمپئنز سپر لیگ 27 اپریل سے کوالالمپور میں شروع ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) ملائشیا میں کرکٹ کی پہلی انٹرنیشنل ٹی 20 چیمپئنز سپر لیگ 27 اپریل سے کوالالمپور میں شروع ہو رہی ہے یہ سپرلیگ 4 مئی تک جاری رہے گی۔ اس سپر لیگ کا اہتمام ایس اے ایس (SAS) سپورٹس ایونٹ مینجمنٹ دوہا قطر نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس اے ایس سپورٹس ایونٹ مینجمنٹ کے گروپ چیئرمین سید علی زیدی ہیں جبکہ نواف محمد گلف ریجن کے ڈائریکٹر اوورسیز، محسن علی رانا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پاکستان، نعمان گل ڈائریکٹر آپریشنز اور شمس الدُہا کنٹری منیجر ملائشیا ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پاکستان محسن علی رانا چیمپئنز شپ کے حوالے سے آج مورخہ 16 اپریل کو شام پانچ بجے سکھ چین کلب گلبرگ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں کرکٹ کے نامور کھلاڑی اور شوبز کے ستارے شرکت کریں گے۔ محسن علی رانا پریس کانفرنس میں سپر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا تعارف، اس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 20:03:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :