پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو 5لاکھ روپے کا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ ، منظوری بورڈ آف گورنرز سے حاصل کئے جانے کا امکان

پیر اپریل 21:38

پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو 5لاکھ روپے کا کریڈٹ کارڈ جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈیٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری حاصل کئے جانے کا امکان ہے۔ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ پی سی بی کراچی آفس کیلئے ایک اور بینک میں اکانٹ کھولا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی میٹنگ میں اگر بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی تو وسیم خان کو بزنس اخراجات کیلئے پی سی بی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر اور کراچی آفس کے بینک اکاونٹس الگ الگ بینکوں میں تھے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی تھیں اور نیا اکانٹ کھولنے کیلئے بھی بورڈ آف گورنرز سے اجازت درکار ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں اصلاحات آنے اور ترامیم مکمل ہونے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرزمیں ڈیپارٹمنٹس کی نمائندگی ختم ہوجائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/04/2019 - 21:38:07

Your Thoughts and Comments