آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کراچی میں کی گئی، مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے بھی شرکت کی

پیر 15 اپریل 2019 22:13

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کراچی میں کی گئی، مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے بھی شرکت کی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کراچی میں کی گئی، جہاں مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق چمکتی دمکتی ورلڈ کپ کی ٹرافی اسلام آباد اور لاہور سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچی، جہاں مقامی شاپنگ مال میں اسے شائقین کے سامنے نمائش کے لیے رکھا گیا، جہاں بچے، بڑے اور عورتیں بھی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کا دیدار کرنے پہنچے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب بھی ٹرافی دیکھنے آئے۔اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور قریب سے ٹرافی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ سرفراز الیون کے ساتھ یہ ٹرافی واپس پاکستان آئی تو مزہ آجائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کے عالمی ٹور کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمداسے دبئی سے اسلام آباد لے کرآئے،سرفرازاحمد ورلڈکپ ٹرافی وطن لانے کے لیے پرعزم ہیں،اس سے قبل ورلڈکپ ٹرافی اکتوبر میں بھی پاکستان آئی تھی۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 22:13:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :