وزیر اعلیٰ پنجاب کی ماس ریسلنگ چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے پر پاکستانی ریسلرز کو مبارکباد

پیر 15 اپریل 2019 22:57

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ماس ریسلنگ چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے پر پاکستانی ریسلرز کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماس ریسلنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ریسلررحمان رضا، ریسلر سلمان عقیل اور ریسلر عاصم قیوم کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ماس ریسلنگ چمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے اور برازیل میں منعقدہ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے تاریخ رقم کی ہے۔

پاکستانی ریسلرز نے میڈلز جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اورشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریسلرز نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں تمغے جیت کرقوم کا سرفخر سے بلند کیاہے اور پاکستانی ریسلرز کا تمغے جیتنا ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریسلرز نے ا پنی عمدہ کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اور با صلاحیت ہیں اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی ریسلرز کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 22:57:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :