کھیلوں پر تو جہ دینے والی قو موں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں‘ احتشام خان

منگل اپریل 13:19

کھیلوں پر تو جہ دینے والی قو موں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں‘ احتشام خان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) پختونوں کے یوسفزئی قبیلہ کے قدیم روایتی کھیل مخ(تیر اندازی)حکومتی اداروں کی بھر پور مستحق ہے، جو قومیں اپنی ثقافت کو زندہ نہیں رکھتی وہ تہس نہس ہوجاتی ہے،یہی وجہ ہے کہ مخہ تیراندازی حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے زوال پذیر ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ضلع ناظم مردان احتشام خان، ایم پی اے ملک شوکت، ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری نے بدر بانڈہ شموزئی کاٹلنگ مردان میں صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ 2019ء کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی، تنظیم کے صدر امجد حسین یوسفزئی، واجد خان نے بھی خطاب کیا۔ شرکا نے کہا کہ وہ اقوام جو کھیلوں پر توجہ دیتی ہیں انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی کھیلیں ہماری توجہ کی مستحق ہیں ۔ آخر میں یوسفزئی مخہ آرگنائزیشن ضلع مردان کے زیر انتظام صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ 2019کا باضابطہ افتتاح کیا۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 13:19:09

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments