آل پاکستان سیلاب والی بال ٹورنامنٹ رستم اختتام پذیر

منگل 16 اپریل 2019 13:21

آل پاکستان سیلاب والی بال ٹورنامنٹ رستم اختتام پذیر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) آل پاکستان سیلاب والی بال ٹورنامنٹ رستم مردان اختتام پذیر، پختون گڑھی کلب نے عابد کلب گڑھی کپورہ کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کردی۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم تقریب میں مہمان خصوصی تھے، ٹورنامنٹ میں صوبے بھر سے 23 مشہور ٹیموں نے حصہ لیا جس میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے عابد کلب گڑھی کپورہ اور پختون گڑھی کلب فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میچ میں پختون گڑھی کلب نے عابد کلب گڑھی کپورہ کوتین صفرسے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔فائنل میچ میں مہمان خصوصی ایم پی اے طفیل انجم نے خطاب نے کہا کہ جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 13:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :