کرنل جنید عالم اور مسعود احمد خان جوڈو یونین آف ایشین کانگریس میں شرکت کیلئے کل یو اے ای روانہ ہوں گے

منگل 16 اپریل 2019 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم اور نائب صدر مسعود احمد خان جوڈو یونین آف ایشین کانگریس میں شرکت کیلئے کل بدھ کی علی الصبح متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ جوڈو یونین آف ایشین کانگریس کے انتخابات (کل) جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں منعقد ہوںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جوڈو یونین آف ایشین کانگریس میں ہر ممبر ملک سے دو دو نمائندے شرکت کریں گے۔ کانگریس میں انتخابات بھی ہوں گے جس میں صدر، نائب صدر، سیکرٹری، ڈائریکٹر، خزانچی سمیت دیگر عہدوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ دریںاثناء متحدہ عرب امارات میں ہی 17 اپریل کو سائوتھ ایشین فیڈریشن کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سابق صدر جو کہ جنوبی ایشیائی جوڈو کے موجودہ صدر بھی ہیں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر آئندہ چار سالوں کیلئے نئے صدر اور دیگر کابینہ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 13:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :