سرفراز احمد عالمی کپ میں بھارت کیخلاف نہ جیتنے کاآسیب اتارنے کیلئے پرامید

رضوان کی جانب سے اپنی جگہ لینے کا خوف ہوتا تو آسٹریلیا کے خلاف سیریز ضرور کھیلتا:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اپریل 2019 13:53

سرفراز احمد عالمی کپ میں بھارت کیخلاف نہ جیتنے کاآسیب اتارنے کیلئے پرامید
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کردیا ہے کہ وہ عالمی کپ میں بھارت کیخلاف کامیابی کیلئے ثابت قدم ہیں لیکن ان کی ٹیم ہر ملک کیخلاف کامیابی کی کوشش کرے گی۔عالمی کپ میں بھارت کیخلاف نہ جیتنے کاآسیب اتارنے کیلئے پرامید قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بھارت کیخلاف میچ ہی سب سے زیادہ اہم نہیں کیونکہ وہ ہر ٹیم کیخلاف کامیابی چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ محمد رضوان کی جانب سے کسی خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں قطعی آرام نہیں کرتے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ محمد رضوان کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں اور اس بار بھی انہیں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان 18اپریل کو کیا جائےگا، سکواڈ کے ساتھ دو ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے،ورلڈ کپ سکواڈ کی ٹریننگ 20اور 21اپریل کو بھی ہوگی اور کھلاڑی 21اپریل کو اور کپتان سرفراز 22اپریل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کےساتھ پریس کانفرنس کریں گے ، انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی تاکہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں ،پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی ،ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹونٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائےگا ،قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے میچ کینٹ کےخلاف 27اپریل کو، دوسرا نارتھمپٹن شائر کےخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسٹر شائر کےخلاف ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا، انگلینڈ کےخلاف دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمپشائر کرکٹ گراﺅنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور پانچواں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،پانچواں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔

 
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 13:53:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :