مودی سرکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئی

”ٹین سپورٹس“ پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے میچز نشر نہیں کر ےگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اپریل 2019 15:13

مودی سرکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل2019ء) انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیاہے کہ بھارتی کمپنی ”سونی پکچرز نیٹ ورک“کے زیر انتظام کام کرنے والا سپورٹس چینل ”ٹین سپورٹس“ پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے میچز نشر نہیں کر ے گا ۔ سونی کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے ،حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ مودی سرکار کی جانب سے بھارت میں پی ایس ایل دکھانے پر پابندی لگانے اور بھارتی کمپنی آئی ایم جی ریلائنس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ سونی انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے بھارت بھر میں اشتہارات چلائے گئے تھے جس میں فخریہ طور پر بھارت میں پی ایس ایل دکھانے پر پابندی لگوانے میں اپنے”قومی کردار“ کو اجاگر کیا گیا تھا،یہ واقعی میں ایک بہت بڑا دھچکہ ہے تاہم ایسا نہیں کہ ہضم نہ کیا جاسکے کیو ں کہ سرکاری سپورٹس چینل ”پی ٹی وی سپورٹس“ بھی مکمل ورلڈ کپ پاکستان میں نشر کرے گا،ٹین سپورٹس پہلے”زی نیٹ ورک“ کے پاس تھا اور 2017ءمیں سونی پکچرز نیٹ ورک نے اس کے رائٹس385ملین ڈالرز کے عوض حاصل کیے تھے،پاکستا ن میں ٹین سپورٹس اس وقت ٹاور سپورٹس پرائیوٹ لمیٹڈ،کراچی کے زیر انتظام کام کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 15:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :