خراب کارکردگی،ہاشم آملا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونیکا خدشہ

بڑھتی ہوئی عمر جنوبی افریقی کرکٹر کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے ،غیر ملکی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اپریل 2019 15:01

خراب کارکردگی،ہاشم آملا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونیکا خدشہ
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل2019ء) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ کو خراب کار کر دگی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کاخدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ان کی حالیہ کارکردگی بہتر نہیں رہی اور لگتا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے۔

ہاشم آملہ نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد اس ہی ٹیم کے خلاف ون ڈے کے سکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز کا حصہ بننا تھا تاہم ان کے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ایک ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ہاشم آملہ مقامی ٹی 20 مقابلے میں کیپ کوبراز کی ٹیم میں اپریل کے آغاز میں واپس آئے تاہم ان کے پہلے 3 میچز میں انہوں نے صرف 28 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوری میں کھیلی گئی پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد سے انہوں نے کوبراز کے لیے سب سے زیادہ 32 رنز کی ایک اننگ کھیلی ہے۔اکتوبر2017ءسے اب تک ہاشم آملا نے 50انٹر نیشنل اننگز میں محض ایک سنچری سکور کی ہے ۔انہیں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین6000،5000،4000،3000،2000 اور7000رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 15:01:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :