پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا ایف آئی ایچ کی طرف سے عائد جرمانے کیخلاف اپیل کا فیصلہ

بدھ 17 اپریل 2019 15:49

پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا ایف آئی ایچ کی طرف سے عائد جرمانے کیخلاف اپیل کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے ایف آئی ایچ کی طرف سے عائد جرمانے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے ۔پرولیگ میں ٹیم نہ بھجوانے پر ورلڈ باڈی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا ہے جب کہ عدم ادائیگی پر رقم میں اضافہ اور پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکریٹری پی ایچ ایف شہبازسینئرنے ایف آئی ایچ حکام کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرمانے پرقانونی مشاورت کریں گے، ایف آئی ایچ کو لکھیں گے کہ جتنا جرمانہ عائدکیا وہ ہم کیسے ادا کریں، اگر اتنی رقم ہمارے پاس ہوتی تو ہم ٹیم نہ بھجوا دیتے، ہم ایف آئی ایچ سے جرمانہ ختم کرنے یا اس میں کمی کا مطالبہ کرینگے۔
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 15:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :