جمی مرے اور برونو سواریز مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 17 اپریل 2019 23:32

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) انگلینڈ کے جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کے ایڈورڈ راجر اور انکے کروشین جوڑی دار ا?ئیوان ڈوڈگ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فرانس کے ایڈورڈ راجر اور انکے کروشین جوڑی دار ا?ئیوان ڈوڈگ کو 7-6(7-5)، 6-7(4-7) اور 10-8 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 23:32:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :