ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 7 جون سے فرانس میں ہو گا

افتتاحی میچ فرانس اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائیگا ، 24بہترین ٹیمیں ایونٹ میں ایکشن دکھائی دینگے

جمعرات 18 اپریل 2019 15:22

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) آٹھواں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ رواں سال 7 جون سے فرانس میں شروع ہو گا ،افتتاحی میچ فرانس اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائیگا ، میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا، گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان، گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ جبکہ گروپ ایف میں دفاعی و عالمی چمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سات جون کو فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دفاعی چمپئن امریکن ٹیم 11 جون کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی، پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون، کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون، سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/04/2019 - 15:22:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :