رافیل نڈال، زویرو اور تھیم مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 اپریل 2019 16:56

مونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال، جرمنی کے زویرو اور آسٹریا کے تھیم اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی روبرٹو باٹیسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے فیلکس ایگر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے مات دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سلواکیہ کے حریف کھلاڑی مارٹن کلیزن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 18/04/2019 - 16:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :