اب بھی ورلڈکپ کا حصہ بن سکتے ہیں، محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

عالمی کپ کیلئے حتمی اسکواڈ کے اعلان کیلئے ڈیڈ لائن 22 مئی کی تاریخ ہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد بھی قومی ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اپریل 2019 18:51

اب بھی ورلڈکپ کا حصہ بن سکتے ہیں، محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل2019ء) اب بھی ورلڈکپ کا حصہ بن سکتے ہیں، محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، عالمی کپ کیلئے حتمی اسکواڈ کے اعلان کیلئے ڈیڈ لائن 22 مئی کی تاریخ ہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد بھی قومی ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے پاس اب بھی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بننے کا موقع ہے۔

محمد عامر کو آصف علی کے ساتھ دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اگر محمد عامر انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے، تو انہیں ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق پاکستان کے پاس 22 مئی تک ورلڈکپ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 15کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،محمد حسنین اورحسن علی شامل ہیں۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے محمد عامر اور آصف علی کو ٹیم میں لیا گیا ہے ،محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا انحصار انگلینڈ کےخلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انکی پرفارمنس پر ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/04/2019 - 18:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :