انشاء اللہ ٹرافی پاکستان آئے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ، ورلڈ کپ سے باہر عامر کا ٹیم کیلئے نیک خوراہشات کا اظہار

جمعہ 19 اپریل 2019 14:47

انشاء اللہ ٹرافی پاکستان آئے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ، ورلڈ کپ سے باہر عامر کا ٹیم کیلئے نیک خوراہشات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ورلڈ کپ 2019سے باہر محمد عامر نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ ٹرافی پاکستان آئے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیم میں شامل کیے جانے پر شکر گزار ہوں، انشاء اللہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں گا۔

عامر نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’انشاء اللہ ٹرافی پاکستان آئے ، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں‘‘۔دوسری جانب عامر کی اہلیہ نرجس نے ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے، وہ سب سے بہترین منصوبہ ساز ہے‘‘۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 14:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :