سابق ٹیسٹ کرکٹر وامپائر محمد نذیر جونیئر اور ان کا بیٹا ٹریفک حادثہ میں زخمی ،ہسپتال داخل

جمعہ 19 اپریل 2019 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر اور ان کا بیٹا ٹریفک حادثہ کا شکار ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹیسٹ کرکٹر وٹیسٹ امپائر کپتان پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم محمد نذیر جونیئر اپنے صاحبزادے نعمان کے ہمراہ گلشن راوی میں چہل قدمی کے لئے گھر سے باہر نکلے کہ راستے میں انہیں بے قابو ویگن نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے دونوں کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔ نذیر جونیئر کو سروسز ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 16:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :