پراچہ ایکسچینج 20 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 27 اپریل کو منعقد ہوگی

جمعہ 19 اپریل 2019 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پراچہ اکسچینج 20ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 27-28 اپریل کو سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آبادکمپلیکس کراچی میں ہوگی۔ 14 ڈسٹرکٹ کے 170 کھلاڑی اورآفیشلز شرکت کریں گے۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی دو روزہ پراچہ ایکسچینج 20 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 27 اور 28 اپریل 2019 کو محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندہ اور ٹورس مکس مارشل آرٹ و فٹنس کے تعاون سے سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کمپلکس کراچی میں منعقد ہوگی۔

14 الحاق شدہ کراٹے یونٹس کے 170 کھلاڑی و آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔ تمام ٹیمیں 8 کھلاڑیوں اور 1 آفیشل پر مشتمل ہوگی۔ چیمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوگی جو انفرادی کاتا،ٹیم کاتا،انفرادی کمیتے منفی 40، 45, 50, 55,60 67ٍ, 75 اور پلس 75 کلوگرام اور ٹیم کمیتے کے مقابلوں پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیموں کے انٹری 20 اپریل تک ہوگی۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے سندھ وومن کراٹے ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر قرت العین کو چیئرپرسن آرگنائزنگ کمیٹی، واصف علی سیکرٹری، عبد الرحیم، محمد معین ڈیڈھی اور نجمہ واحد کو ایونٹ کوآرڈینٹر مقرر کیا ہے جبکہ کرامت اللہ خان، محبوب عالم، نادر احمد، سید شاہ نور، حامد بختیار، مبینہ شیخ، راشد علی، شبیہ رضا، شہباز خان، کلثوم ہزارہ، عبد الرحیم، واصف علی، سید شاہ فیصل، محمد معین ڈھیڈھی ریفری ججز اور آفیشلزکے فرائض انجام دیں گے۔

تمام ٹیمیں 27 اپریل بروز ہفتہ دوپہر 1 بجے وینیو پر رپوٹ کریں گی۔ وزن مینجر میٹنگ اور ڈراز کے بعد شام 5 بجے چیمپئن شپ کا افتتاح ہوگا۔ 28 اپریل بروز اتوار شام 5 بجے تقریب تقسیم انعامات منقعد ہوگی۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 16:34:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :