کیریبین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 21 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا

جمعہ 19 اپریل 2019 16:35

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 21 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ کیریبین پریمیئر لیگ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے محتلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم لیگ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں گھانا امازون واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک چھ ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا کی ٹیم دو مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ بارباڈوس کی ٹیم ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 16:35:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :