وزیراعظم نے شاداب خان کو ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا

ٹیم کیلئے آپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے، آپ کی کارکردگی پاکستان کو ورلڈکپ جتوا سکتی ہے: لیگ سپنر سے مکالمہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 اپریل 2019 21:12

وزیراعظم نے شاداب خان کو ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم نے شاداب خان کو ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا، لیگ اسپنر سے مکالمہ کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم کیلئے آپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے، آپ کی کارکردگی پاکستان کو ورلڈکپ جتوا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے دوران پاکستان کیلئے سب سے اہم ترین ہتھیار ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ ہوں گے۔ آپ کی کارکردگی پاکستان کو ورلڈکپ جتوا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا۔ جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی انتظامیہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں،پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ آپ قوم کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں اور توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ ایک گھنٹے سے زائد کی نشست میں وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کیساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے مفید مشورے دئیے۔ عمران خان نے کہاکہ چمپئن جیت کا بھرپورجذبہ لے کر اورمکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ تم ٹیم لیڈر ہو اگرتم دلیری سے کھیلوگے تو تمہاری ٹیم بھی دلیر ہوگی،وزیراعظم نے فاسٹ بالرحسن علی،جنید خان،فہیم اشرف کوانگلینڈکنڈیشن کیمطابق بولنگ ٹپس دیں، وزیراعظم عمران خان نے سرفراز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کی ۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 21:12:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :