اے بی ڈیویلیئرز کی آئی پی ایل میں لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر وائرل
جنوبی افریقی کرکٹر کو پاکستانی فرنچائز کا بیگ استعمال کرتا دیکھ کر ہندوستانی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر واویلا مچانا شروع کردیا
محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2019 00:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل2019ء) رائل چیلنجرز بنگلور
کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کی پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کا بیگ
استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جنوبی افریقی کرکٹر کو پاکستانی فرنچائز کا بیگ استعمال کرتا دیکھ کر ہندوستانی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر واویلا مچانا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق
انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلجرز بنگلور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
انسٹاگرام پر مایہ ناز بلے باز ا ے بی ڈیویلیئرز کی ایک تصویر شیئر کی جس
میں وہ میچ ختم ہونے کے بعد بیگ اٹھائے ہوٹل واپس جارہے تھے، معروف
آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے ٹویٹر پر یہ تصویر شیئر کرکے صارفین کی
توجہ اس جانب دلائی کہ اے بی ڈیویلیئرز نے جو بیگ اٹھایا ہوا ہے وہ ان کی
پرانی فرنچائز لاہور قلندرز کا ہے،انہوں نے دلچسپ کمنٹ دیتے ہوئے کہا کہ
دونوں فرنچائزز کو ہی علم نہیں ہے کہ میچز کیسے جیتے جاتے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز کو پاکستانی فرنچائز کا بیگ استعمال کرتا دیکھ کر ہندوستانی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر واویلا مچانا شروع کردیا۔ جبکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ اس ایک بات سے خوب لطف و اندوز ہو رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک جاری ہے۔ یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم رواں سال آئی پی ایل میں انتہائی خراب کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اب تک8میچزمیں سے محض ایک مقابلے میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں سلو اوور ریٹ کے باعث12لاکھ روپے جرمانہ بھی بھرنا پڑا ہے ۔
(جاری ہے)

وقت اشاعت : 20/04/2019 - 00:46:11
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے