شاہد خان آفریدی کی زندگی پر بھی کتاب لکھ دی گئی
اس کتاب میں اپنے بارے میں سچ بیان کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے:سابق کپتان
ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 12:44
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آپ بیتی’ ’گیم چینجر“ 30 اپریل کو پاکستان میں شائع کی جائے گی، آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتاب میں اپنے بارے میں سچ بیان کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب کا سرورق سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ گیم چینجر نامی شاہد آفریدی کی آپ بیتی معروف اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے لکھی ہے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی آپ بیتی پر گزشتہ 2 برس سے کام جاری تھا اور اب یہ کتابی صورت میں پہلے انڈیا اور پھر پاکستان میں شائع کی جائے گی۔ گیم چینجر کی انڈیا میں 25 اور پاکستان میں 30 اپریل کو رونمائی کی جائے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عظیم کھیل میں اپنی زندگی کے بارے میں حتی الامکان سچ بولنے کی کوشش کی ہے۔
کتاب کے مصنف وجاہت سعید خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ بیٹھنا اور ان کا انٹرویو کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شاہد آفریدی کے ساتھ خیبر جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں ملاقات ہوئی اور وہیں اس کتاب کو لکھنے کا منصوبہ بنا۔ وجاہت سعید خان نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور موجودہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں کی ملاقات کرائی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 12:44:52
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان