سکاٹش آل راﺅنڈر کونڈی لینگ کینسر کے ہاتھوں شکست کھا گئے
آل راﺅنڈر کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں
ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 14:03
ایڈنبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) چار برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سکاٹ لینڈ کے آل راﺅنڈر کینسر سے لڑنے والی جنگ ہار گئے،آئی سی سی کے مطابق کونڈی لینگ کو دو برس قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ایک روز قبل 38 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔جنوبی افریقی نژاد سکاٹ لینڈ کے آل راﺅنڈر نے 2015 ءمیں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا اور 21 کے قریب میچ کھیلے، وہ اپنی ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بلے باز تھے۔دائیں ہاتھ سے باو¿لنگ کرانے والے کونڈی نے اپنے کیریئر میں 24 وکٹیں حاصل کیں ا±ن کا بہترین ریکارڈ زمبابوے کےخلاف تھا کہ جب انہوں نے 60 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ایڈنبرگ کے سٹیڈیم میں قائم کیا تھا۔ٹی ٹونٹی میں آل راﺅنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے انہیں 2017 ءمیں سکواڈ میں شامل کیا اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے صرف پانچ بار ہی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایک میچ کے دوران ان کے سر میں شدید درد ہوا۔
کونڈی کو ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔آپریشن کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور ٹیومر کینسر کی صورت اختیار کرگیا، دو سال ان کا علاج جاری رہا جہاں دو بار کیمو تھراپی بھی ہوئی،کرکٹ بورڈ نے ان کے علاج کے لیے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔کونڈی کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ وہ دو برس تک موت سے جنگ لڑنے والے آل راﺅنڈر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، اہل خانہ نے تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راﺅنڈر کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 14:03:41
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
انگلش پریمیئر لیگ ، بورن مائوتھ،کرسٹل پیلس،ایورٹن اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل بروزجمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا