ورلڈکپ میں اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی خواہش کس نے ظاہر کی تھی؟ ناقابل یقین نام سامنے آگیا

فیملی ساتھ ہو تو بندہ زیادہ ریلیکس ہوتا ہے:کپتان سرفراز احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 14:23

ورلڈکپ میں اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی خواہش کس نے ظاہر کی تھی؟ ناقابل یقین نام سامنے آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت دینے کی تجویز کسی اور نہیں بلکہ کپتان سرفراز احمد نے دی تھی۔تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فیملی ساتھ ہو تو بندہ زیادہ ریلیکس ہوتا ہے، اتنی ٹینشن ہوتی ہے لیکن فیملی کیساتھ اچھا وقت گزر جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں کرکٹرز کو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ،پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا ہے۔خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019ءاور دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019ءکے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ2کھلاڑیوں کو انگلینڈ سیریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 15کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،محمد حسنین اورحسن علی شامل ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 14:23:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :