ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بناء پر غیرمعینہ مدت تک کرکٹ سے دور رہیں گے

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:10

ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بناء پر غیرمعینہ مدت تک کرکٹ سے دور رہیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) انگلش بلے باز ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بناء پر غیر معینہ مدت تک کیلئے کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہیلز جو کہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلش سکواڈ کا حصہ ہیں نے 19 اپریل کو لنکا شائر کے خلاف کائونٹی میچ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی بھی نہیں کی تھی۔ نوٹنگھم شائر کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سلیکشن کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی ہے اور واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ ہیلز کو 70 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 15:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :