جوکووچ ناکام، نڈال، مدودوف، فوگنینی اور لاجووچ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:17

جوکووچ ناکام، نڈال، مدودوف، فوگنینی اور لاجووچ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) رافیل نڈال، ڈینل مدودوف، فابیو فوگنینی اور ڈاسن لاجووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائنی کھلاڑی گوئیڈو پیلا کو 7-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے سربین کھلاڑی جوکووچ کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-2 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، سربین کھلاڑی ڈاسن لاجووچ کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اٹالین کھلاڑی لورینزو سونگو کو شکست فاش سے دوچار کیا، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے کروشین کھلاڑی بورنا کورک کو زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/04/2019 - 16:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :