گونزالیز اور زیبالوس پر مشتمل ارجنٹائنی جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:17

گونزالیز اور زیبالوس پر مشتمل ارجنٹائنی جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) میکسیمو گونزالیز اور ہوراکیو زیبالوس پر مشتمل ارجنٹائنی جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں گونزالیز اور زیبالوس پر مشتمل ارجنٹائنی جوڑی کا مقابلہ روس کے ڈینل مدودوف اور ان کے برازیلین جوڑی دار مرسیلو ڈیمولائنر سے تھا لیکن حریف جوڑی کے مقابلے سے دستبردار ہونے کی وجہ سے ارجنٹائنی جوڑی نے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 16:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :