- Home
- Sports
- News
- رائل لندن ون ڈے کپ ،میر حمزہ نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
رائل لندن ون ڈے کپ ،میر حمزہ نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
پیسر نے سسیکس کیلئے ڈیبیو میچ میں 4شکار کرکے بہترین باﺅلنگ فگرز کا ریکارڈ بنا ڈالا
ذیشان مہتاب ہفتہ 20 اپریل 2019 17:09
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ میں سسیکس کاﺅنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے۔
26سالہ میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ کے ساﺅتھ گروپ میں سر ے کاﺅنٹی کے خلاف سسیکس کے لیے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر9اوورز میں43رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں،یہ کسی بھی باﺅلر کی جانب سے سسیکس کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین باﺅلنگ پرفارمنس ہے،سرے نے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں پر274رنز سکور کیے، بین فوکس64،ول جیکس56 اورمار ک سٹون مین 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،سسیکس کاﺅنٹی نے مطلوبہ ہدف48.1اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سسیکس کی جانب سے لیوک رائٹ نے69رنز کی اننگز کھیلی جب کہ مین آف دی میچ ڈیوڈ ویئز نے81گیندوں پر14چوکوں کی مدد سے92رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔سرے کی جانب سے ٹام کیرن نے 3جب کہ مورنے مورکل اور گیرتھ بیٹی نے 2،2شکار کیے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 17:09:13
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا