u ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی سپرپر فارمنس جاری

3 مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ میں حریف کو باآسانی شکست دے دی،امریکی ٹیلرفرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ صفر سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی ؁عالمی نمبر دو رافیل نڈال کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کی، بلغاریہ کے گریگر دیمترو کو چھ چار اور چھ ایک سے آوٹ کلاس کرکے کوارٹرز فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، روس کے میڈویڈو نے سخت مقابلے کے بعد حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو مات دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

ٴْمونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی سپرپر فارمنس جاری ہے، مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ میں حریف کو باآسانی شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق سربین اسٹار نے امریکی ٹیلرفرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ صفر سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کی، بلغاریہ کے گریگر دیمترو کو چھ چار اور چھ ایک سے آوٹ کلاس کرکے کوارٹرز فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اسی طرح ایک اور میچ میں روس کے میڈویڈو نے سخت مقابلے کے بعد حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو مات دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے اپنے عمدہ کاکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نوواک جوکووچ نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساتویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہورہی ہے اس کے لیے سخت محنت کی، انجری سے چھٹکارا پاکر دوبارہ واپس آنا کافی مشکل تھا۔نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک جوکووچ نے مجموعی طور پر 15 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 19:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :