تیئسویں ایشین ایتھتلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز(آج)ہو گا، پانچ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) تئیسویں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کا آغاز (آج) اتوار سے دوحہ، قطر میں ہو گا، پانچ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ہی قطر پہنچ چکی ہے، پاکستانی ٹیم تین مرد اور ایک خواتین ایتھلیٹس پر مشمل ہے جبکہ ایک کوچ بھی ٹیم کے ہمراہ ہے، مرد ایتھلیٹس میں ارشد ندیم، عزیر اور محبوب علی شامل ہیں جبکہ عصرا ویمنز ایونٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 20:45:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :