جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے نہیں چھوڑوں گا

وزیر اعظم عمران خان کی قومی کرکٹر کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:57

جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے نہیں چھوڑوں گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹر کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مجھے عالمی کپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہیے،جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے نہیں چھوڑوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے عمران خان کی قومی کرکٹرکو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ مجھے عالمی کپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہیے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مجھے کرپشن برداشت نہیں چاہے کسی بھی میدان میں ہو۔ جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے گا اسے نہیں چھوڑوں گا۔ عمران خان نے کہاکہ کرکٹرز قومی سفیر ہوتے ہیں،بڑے دل سے کھیلیں اور قوم کو خوشخبری دیں ۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 21:57:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :