پاکستان میں 2 نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ

نئے کرکٹ اسٹیڈیمز بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور گوادر میں تعمیر کیے جائیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2019 22:53

پاکستان میں 2 نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان میں 2 نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ، نئے کرکٹ اسٹیڈیمز بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور گوادر میں تعمیر کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو بھرپور انداز میں واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان میں 2 نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ۔

2 نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم بلوچستان میں تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نئے کرکٹ اسٹیڈیمز بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور گوادر میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور گوادر میں چین کی مدد سے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز تعمیر کیے جائیں گے۔ اسٹیڈیمز کی تعمیر بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگی۔

کوئٹہ اور گوادر میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر سے بلوچستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ وئٹہ اور گوادر میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کے بعد بلوچستان میں بھی بین الاقوامی کرکٹ میچز کا انعقاد کروایا جائے گا۔ جبکہ ان دونوں شہروں کو اسٹیڈیمز میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کا بھی انعقاد کروایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 22:53:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :