خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر پانڈیا، راہول پر بھاری جرمانہ

جرمانے کی رقم ہلاک ہونیوالے پیراملٹری فورسز کی 10 بیواؤں اور نابینا افراد کیلئے مختص کردہ فنڈز میں تقسیم کیا جائیگا

اتوار 21 اپریل 2019 11:50

خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر پانڈیا، راہول پر بھاری جرمانہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین سے متعلق نازیبا بیانات دینے پر فی کس 29 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔کیس کی تحقیقات کرنے والے محتسب نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا کو اپنی غلطی تسلیم کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کی رقم ہلاک ہونے والے پیراملٹری فورسز کی 10 بیواؤں اور نابینا افراد کے لیے مختص کردہ فنڈز میں تقسیم کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ بھارتی شو کافی ود کرن کے دوران خواتین کے خلاف نازیبا بیانات کرنے پر بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تینوں کے خلاف یہ مقدمہ جودھپور میں درج ہوا تاہم اب تک یہ مقدمہ درج کرانے والے شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 11:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :